۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
داعش در افغانستان

حوزہ / ڈمٹری بولیانسکی نے کہا: افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کی ایک شاخ (خلافتِ خراسان) کا وجود افغانستان کے عدم استحکام کی ایک اہم وجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روسی نمائندہ ڈمٹری بولیانسکی نے کہا: افغانستان میں دہشت گرد گروہ داعش کی ایک شاخ (خلافتِ خراسان) کا وجود افغانستان کے عدم استحکام کی ایک اہم وجہ ہے اور وسطی ایشیائی ممالک کے لیے انتہائی تشویش اور خطرہ کا باعث ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: دہشت گرد گروہ داعش کی نظریاتی سرگرمیاں، ایڈورٹائیزنگ اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا ہنر مندانہ استعمال انتہائی خطرناک ہے۔

اس روسی سفارت کار نے دہشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: انسداد دہشت گردی کی فہرست میں شامل غیر ملکی دہشت گردوں کی مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام پر توجہ دینی کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .